تاریخ شائع کریں2019 10 October گھنٹہ 14:16
خبر کا کوڈ : 439663

امریکہ کی جانب سے چین پر پابندیوں کا سلسلہ جاری

امریکہ نے پابندیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ٹویٹ میں چین کے سرکاری افسران اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کے ویزوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے
امریکہ کی جانب سے چین پر پابندیوں کا سلسلہ جاری
امریکہ نے پابندیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ٹویٹ میں چین کے سرکاری افسران اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کے ویزوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے ان افسران اور پارٹی رہنماؤں کے نام اور تعداد سے آگاہ نہیں کیا۔
دوسری جانب چین نے امریکی پابندیوں کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا خود بھی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جہاں تارکین وطن کے خلاف انسانیت سوز سلوک روا رکھا جا رہا ہے، بے جا پابندیوں سے تارکین وطن کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے چین کی 28 کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا جس پر چین نے سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaionye49nei1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ