تاریخ شائع کریں2019 6 October گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 439295

بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں غیر شرعی اقدامات

غیر ملکی مرد اور خاتون جوڑوں کو شادی کی سند پیش کرنے کی شرط ختم کردی گئی
سعودی عرب میں سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی مرد اور خاتون جوڑوں کو شادی کی سند پیش کرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد غیر شادی شدہ سیاح جوڑے ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں رہ سکتے ہیں
بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں غیر شرعی اقدامات
سعودی عرب میں سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی مرد اور خاتون جوڑوں کو شادی کی سند پیش کرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد غیر شادی شدہ سیاح جوڑے ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں رہ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں غیر شرعی، غیر انسانی، غیر قانونی اور غیر روایتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کو تاجروں اور سیاحوں کے لیے پُرکشش بنایا جا سکے اور اس طرح ڈوبتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔
سعودی عرب میں پہلی بار سیاحوں کے لیے ویزہ پالیسی کا اعلان کیا گیا جس کے ساتھ ہی خواتین سیاحوں کے لیے برقع کی لازمی شرط ختم کر دی گئی اور اب بیرون ملک سے آنے والے غیرشادی شدہ سیاح جوڑوں کو ایک ہی کمرے میں ٹھہرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ولیعہد امریکی اور صیہونی دباو میں آکر غیرشرعی،غیرانسانی،غیرقانونی اورغیر روایتی اقدامات کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb99basrhbf5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ