تاریخ شائع کریں2019 28 September گھنٹہ 19:25
خبر کا کوڈ : 438621

شام میں امن بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیو گوٹرش نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ شام میں آئین کی تدوین کی کمیٹی تشکیل پاچکی ہے
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے گیرپیڈرسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی
شام میں امن بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے گیرپیڈرسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی-
 ایران کے وزیرخارجہ اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے خصوصی نمائندے نے شام میں آئین کی تدوین اور اس ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیو گوٹرش نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ شام میں آئین کی تدوین کی کمیٹی تشکیل پاچکی ہے اور اس کا پہلا جلسہ آئندہ ہفتوں میں تشکیل پائےگا۔
شام کے آئین کی تدوین کا آئیڈیا سب سے پہلے شام کی قومی ڈائیلاگ کانگریس کے اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔
شام کی قومی ڈائیلاگ کانگریس کا پہلا اجلاس انتیس اور تیس جنوری دوہزار اٹھارہ کو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوا تھا۔
شام کی قومی ڈائیلاگ کانگریس کے اجلاس کے انعقاد پر نومبر دوہزار سترہ کے اجلاس میں آستانہ مذاکرات کے ضامن ممالک ایران ، روس اور ترکی کے سربراہوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا۔
آستانہ مذاکرات کا عمل اسلامی جمہوریہ ایران کی پہل اور روس و ترکی کے تعاون سے شروع ہوا تھا۔ ان مذاکرات کا مقصد شام میں امن قائم کرنا ہے۔ ایران ، روس اور ترکی آستانہ مذاکرات کے عمل کے ضامن ممالک ہیں اور یہ ممالک شام کے بحران کے حل کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdxj0ofyt0s96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ