تاریخ شائع کریں2019 23 September گھنٹہ 21:28
خبر کا کوڈ : 438183

اسلامی جمہوری انسانی حقوق کی پابندی کو قانونی اور شرعی فریضہ سمجھتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی حقوق کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد کو مسترد کردیا ہے
ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے انسانی حقوق کے تعلق سے یورپی پارلیمنٹ کی ایران مخالف قرار داد کے بارے میں کہا کہ یہ قرار داد بے بنیاد اور مخاصمانہ ہے ۔انھوں نے کہا
اسلامی جمہوری انسانی حقوق کی پابندی کو قانونی اور شرعی فریضہ سمجھتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی حقوق کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد کو مسترد کردیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے انسانی حقوق کے تعلق سے یورپی پارلیمنٹ کی ایران مخالف قرار داد کے بارے میں کہا کہ یہ قرار داد بے بنیاد اور مخاصمانہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری نظام انسانی حقوق کی پابندی کو اپنا قانونی اور شرعی فریضہ سمجھتا ہے اور اس کو اس سلسلے میں دوسروں کی نصیحت اور سفارشات کی ضرورت نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد پاس کرکے اسلامی جمہوریہ ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بے بنیاد الزام لگایا ہے۔ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی یہ قرار داد، جانبدارانہ، غیر حقیقت پسندانہ اور مایوس کن ہے۔انھوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ نے یہ قرار داد ایسی حالت میں جاری کی ہے کہ امریکا اپنی اقتصادی دہشت گردی کے ذریعے ایران کے اسّی ملین شہریوں کے انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے لیکن یورپی پارلیمنٹ نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ قرار داد ایران کے حالات سے یورپی پارلیمنٹ کے نئے اراکین کی ناواقفیت کی عکاسی کرتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ نے یہ قرار داد بے بنیاد اور غلط معلومات نیز ایران کے خلاف مخاصمانہ تشہیراتی پروپیگنڈوں کی بنیاد پر جاری کی ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کے مسئلے میں مغربی دنیا کے دوہرے معیاروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بے بنیاد قرار دادیں اور مخاصمانہ اقدامات یورپی یونین اور ایران کے درمیان افہام و تفہیم کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcg779twak9wq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ