تاریخ شائع کریں2019 21 September گھنٹہ 20:56
خبر کا کوڈ : 437948

اربعین حسینی کے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے

اربعین حسینی کے زائرین کے خلاف دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے
عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی نے مشرقی صوبہ الانبار میں اربعین حسینی کے زائرین کے خلاف دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے
اربعین حسینی کے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے
عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی نے مشرقی صوبہ الانبار میں اربعین حسینی کے زائرین کے خلاف دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے گشت کے دوران صوبہ دیالہ میں حمرین جھیل کے جنوب میں یوسف نامی گاؤں میں کاتیوشا راکٹوں اور گرینڈ کی ایک کھیپ کو ضبط کرلیا ہے - الحشدالشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہتھیار صوبہ دیالہ کی ان اصلی شاہراہوں پر حملے کے لئے رکھے گئے تھے جہاں سے اربعین حسینی کے زائرین کو گذرنا ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی ذرائع نے خبردی ہے کہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات صوبہ کربلا کے شمال میں حلہ اور کربلا کے راستے میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا - اس دہشت گردانہ حملے میں نو افراد جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے - عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے باوجود ابھی بھی ملک کے مختلف علاقوں میں کچھ داعشی عناصر موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں -
https://taghribnews.com/vdceef8evjh8xoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ