تاریخ شائع کریں2019 21 September گھنٹہ 18:58
خبر کا کوڈ : 437936

قاہرہ کے التحریراسکوائر پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ہیومن رائٹس واچ نے حکومت مصر سے اس ملک کے عوام کے حقوق کی رعایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ادارہ مصر کے بین الاقوامی اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے حکومت مصر سے اپنے عوام کے حقوق کا احترام کرنے کامطالبہ کرے گا
قاہرہ کے التحریراسکوائر پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے
ہیومن رائٹس واچ نے حکومت مصر سے اس ملک کے عوام کے حقوق کی رعایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے سنیچر کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ یہ ادارہ مصر کے بین الاقوامی اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے حکومت مصر سے اپنے عوام کے حقوق کا احترام کرنے کامطالبہ کرے گا۔مصر کے عوام نے جمعے کی شب قاہرہ کے التحریراسکوائر پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے- مصری عوام ، صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے-حالیہ مہینوں میں بہت سے عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ، السیسی کی حکومت کی جانب سے سماجی و سیاسی آزادی ختم کئے جانے اور انسانی حقوق کی پامالی پر خبردار کر چکی ہیں ۔السیسی نے دوہزار تیرہ میں ایک فوجی بغاوت کے ذریعے مصر کے قانونی صدر محمد مرسی کو بےدخل کر کے ایک نمائشی انتخابات کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا - السیسی اس وقت مصر کے وزیردفاع تھے - مصر کے صدر السیسی مغربی ممالک کی حمایت کے سہارے اقتدار پر قابض ہیں اور مخالفین کی سرکوبی کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں-
https://taghribnews.com/vdcbfzba0rhbf9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ