تاریخ شائع کریں2019 21 September گھنٹہ 13:45
خبر کا کوڈ : 437912

مغربی ایشیا میں امریکی اقدامات تشویش ناک ہیں

خلیج فارس میں بحری خلل پیدا کرنے کے لئے امریکی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مغربی ایشیا میں امریکہ کے کشیدگی پیداکرنے والے اقدامات پر تنقید کی ہے
مغربی ایشیا میں امریکی اقدامات تشویش ناک ہیں
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مغربی ایشیا میں امریکہ کے کشیدگی پیداکرنے والے اقدامات پر تنقید کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے جمعے کو خلیج فارس میں بحری خلل پیدا کرنے کے لئے امریکی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد اس علاقے میں استحکام کا باعث نہیں ہوگا۔امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے جمعرات کو دعوی کیا تھا کہ واشنگٹن علاقے میں بدستور پرامن راہ حل اور اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے مغربی ایشیا میں اتحاد تشکیل دینے کی امریکی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے ان سات سفارتی منصوبوں کا ذکر کیا جو ایران نے علاقائی اور عالمی سطح پر پرامن راہ حل اور گفتگو کے لئے اب تک پیش کئے ہیں۔ امریکہ نے حالیہ ہفتوں میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو تحفظ فراہم کرنے کے بہانے مختلف ممالک پر مشتمل اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کی ہے تاہم وائٹ ہاؤس کے یورپی اتحادیوں نے بھی اس منصوبے کا خیرمقدم نہیں کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyedj0w6dm1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ