تاریخ شائع کریں2019 17 September گھنٹہ 20:57
خبر کا کوڈ : 437607

بغداد میں متعدد دھماکوں کی اطلاع

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے دارالحکومت بغداد میں کئی دھماکوں کی خبر دی ہے
جنوبی بغداد کے الشرطہ الرابعہ اور حی الاعلام علاقوں میں دو بم دھماکوں میں پانچ عام شہری زخمی ہوگئے- گذشتہ سنیچر کو بھی عراقی ذرائع نے بغداد کے مختلف علاقوں میں پانچ دھماکوں کی خبر دی تھی
بغداد میں متعدد دھماکوں کی اطلاع
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے دارالحکومت بغداد میں کئی دھماکوں کی خبر دی ہے
 النشرہ کی رپورٹ کے مطابق سکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی رات شمالی بغداد کے الشعب علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے-
جنوبی بغداد کے الشرطہ الرابعہ اور حی الاعلام علاقوں میں دو بم دھماکوں میں پانچ عام شہری زخمی ہوگئے- گذشتہ سنیچر کو بھی عراقی ذرائع نے بغداد کے مختلف علاقوں میں پانچ دھماکوں کی خبر دی تھی جس میں کم سے کم گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے -
عراق میں داعش دہشتگردوں کی ناکامی کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں دہشتگرد گروہ کے افراد موجود ہیں اور اکا دکا دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں-
عراقی سیکورٹی فورسز اس ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں-
https://taghribnews.com/vdcgzu9tuak9w34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ