تاریخ شائع کریں2019 17 September گھنٹہ 20:51
خبر کا کوڈ : 437604

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے

امریکہ کے ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کا اتحادی نہیں ہے۔
سعودی عرب اب امریکہ کا اتحادی نہیں کیونکہ جمال خاشقجی کے قتل اور یمن میں اس کی کارکردگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے
امریکہ کے ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کا اتحادی نہیں ہے۔
سینیٹر کرس کونز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اب امریکہ کا اتحادی نہیں کیونکہ جمال خاشقجی کے قتل اور یمن میں اس کی کارکردگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے ارکان ، جمال خاشقجی کے قاتلوں کو سزا نہ دیئے جانے کے باعث سعودی عرب سے سخت ناراض ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے رواں سال مئی میں بتایا تھا کہ حکومت نے سعودی عرب اور اردن کو اسلحے کی فروخت کے بائیس معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ایلیٹ انگل نے بھی کہا ہے کہ سعوی عرب کو یمن میں ہزاروں عام شہریوں کے قتل عام کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دی جانا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcdz50ooyt0s96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ