تاریخ شائع کریں2019 13 September گھنٹہ 22:19
خبر کا کوڈ : 437094

ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعلقات اتنے قریبی ہیں

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں کہا
روس کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعلقات اتنے قریبی ہیں کہ کوئی تیسرا ملک اس میں خلل پیدا نہیں کرسکتا
ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعلقات اتنے قریبی ہیں
روس کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعلقات اتنے قریبی ہیں کہ کوئی تیسرا ملک اس میں خلل پیدا نہیں کرسکتا۔
اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اور چین کی وزارت خارجہ کے تعلقات تعمیری، فعال اور اتنے گہرے ہیں کہ دونوں ممالک اپنے مدنظر تمام اہداف حاصل کرسکتے ہیں اور ان تعلقات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دستخط کئے ہیں اور اس اعلامیے میں مزید اہداف کو مدنظر رکھا گیا ہے اور مشترکہ مفادات اور مزید تعاون کی راہوں کا تعین کیا گیا ہے۔ روس اور چین کے تعلقات کی تاریخ طویل ہے اور حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں نے باہمی اور چندجانبہ شعبوں میں سرگرم تعاون کیا ہے۔ امریکی اقدامات اور مداخلت کا مقابلہ کرنے میں بھی روس اور چین کے تعلقات میں یکجہتی رہی ہے اور حال میں دونوں ملکوں کے حکام نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے امریکہ کے انٹرمیڈیٹ رینج کے میزائلوں کی اپ گریڈنگ اور تنصیب کے پروگرام سے سختی سے نمٹنے کا بھی مطالبہ کیا ہے-
https://taghribnews.com/vdcgyu9ttak9wz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ