تاریخ شائع کریں2019 12 September گھنٹہ 21:56
خبر کا کوڈ : 437025

ٹرمپ کے غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ جاری

امریکی صدر نے بدھ کو ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ ایران ، امریکہ کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے
ایران، امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور ایک نئے سمجھوتے کا خواہاں ہے۔ٹرمپ نے اپنے مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا
ٹرمپ کے غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ جاری
امریکی صدر نے بدھ کو ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ ایران ، امریکہ کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور ایک نئے سمجھوتے کا خواہاں ہے۔ٹرمپ نے اپنے مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی پالیسیوں کی نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کم ہوئی ہے۔ امریکی صدر اور ان کی حکومت کے سینئر عہدیدار منجملہ وزیرخارجہ مائک پمپئو حالیہ ہفتوں میں اپنی تقریروں یا ٹوئیٹس میں با رہا کھلے عام یا اشارتا ایران کے ساتھ مذاکرات کی خواہش ظاہر کرتے رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کے اعلی عہدیدار ایسی حالت میں ایران کے ساتھ بار بار مذاکرات کی بات کر رہے ہیں کہ واشنگٹن، گذشتہ برس ایک ایسے ایٹمی سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر باہر نکل گیا اور تہران پر ایٹمی پابندیاں عائد کردی جس کے لئے مسلسل کئی برس سے کوششیں ہو رہی تھیں۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے چھبیس جولائی کو ایران کے صدر، اعلی حکام اور عدلیہ کے بعض ججوں اور کارکنوں سے خطاب میں فرمایا تھا کہ امریکیوں کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا اصلی مقصد ایران کی طاقت کے عناصر کو ختم اور قوم کے نہتھا کرنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے یاد دہانی کرائی کہ امریکی اس وقت ملت ایران کے عناصر اقتدار سے وحشت کی بنا پر آگے بڑھنے سے ڈر رہے ہیں اور اسی بنا پر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایران کے ہاتھوں سے ہتھیار اور اقتدار کے عامل کو چھین لینا چاہتے ہیں تاکہ قوم کے ساتھ جو چاہیں کریں۔ امریکی صدر ٹرمپ آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو ایٹمی سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر باہر نکل گئے اور ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں عائد کردیں۔ان کے اس اقدام کی داخلی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران نے، استقامتی محاذ کے ایک اصلی رکن کی حیثیت سے علاقے میں امریکی و صیہونی محاذ کے اقدامات اور سا‎زشوں کا مقابلے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcau0nym49new1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ