تاریخ شائع کریں2019 11 September گھنٹہ 14:11
خبر کا کوڈ : 436938

کشمیر میں بھارتی اقدامات نے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پاکستانی مندوب نےکشمیر کی صورتحال پرگفتگو کی ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی
کشمیر میں بھارتی اقدامات نے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پاکستانی مندوب نےکشمیر کی صورتحال پرگفتگو کی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور ملاقات میں کشمیر میں بدتر صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستان کے اقدامات نے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے اور وہاں کی صورتحال مسلسل بگڑتی جارہی ہے، کرفیو کے باعث وادی میں معمولات زندگی مفلوج ہیں، کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 37ویں دن میں داخل ہوچکا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ گزشتہ ماہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے غیر قانونی اقدام سے پیدا ہونے والا سنگین سیاسی اور انسانیت سوز بحران بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc1eq042bq1o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ