تاریخ شائع کریں2019 7 September گھنٹہ 15:54
خبر کا کوڈ : 436579

مودی حکومت کے مظالم کے باعث کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے

منیش تیواری نے کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر مودی سرکار کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے مظالم کے باعث کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔
مودی حکومت کے مظالم کے باعث کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے مظالم کے باعث کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر مودی سرکار کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے مظالم کے باعث کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔  اطلاعات کے مطابق کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پریس کانفرنس میں مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں صورت حال انتہائی ابتر ہو گئی ہے اور وہاں حکومتی دعوؤں کے برعکس کچھ بھی نارمل نہیں ہے، لوگوں کے جذبات کا ایک آتش فشاں ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔
منیش تیواری نے مزید کہا کہ اگر کوئی مودی حکومت کی غلط بیانی کا پردہ چاک کرتے ہوئے کشمیر کی صحیح صورت حال بتاتا ہے تو اسے غدار قرار دے دیا جاتا ہے، اگر آرٹیکل 370 کی منسوخی کشمیریوں کے حق میں ہوتی تو وہاں کبھی بھی کرفیو اور پابندیوں کی ضرورت نہ ہوتی اور نہ وہاں کی سیاسی و مذہبی قیادت کو گرفتار کرنا پڑتا۔
بھارتی کانگریس کے ترجمان نے مودی سرکار کی مذہبی جنونیت اور نفرت آمیز پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، مودی حکومت کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں جو مودی سرکار کے آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کے فیصلے میں اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مسلسل کرفیو نافذ رکھنے پر مودی سرکار کو اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی قوتوں سمیت اب ملک کے اندر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd590onyt0sk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ