تاریخ شائع کریں2019 7 September گھنٹہ 15:43
خبر کا کوڈ : 436574

افغانستان میں دو غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

دو غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے
کابل میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی دہشتگرد فوجی سمیت 2 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے
افغانستان میں دو غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
کابل میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی دہشتگرد فوجی سمیت 2 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل کابل میں افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے دفتر کے باہر خود کش کار بم حملے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے تھے اور جائے وقوعہ پر قائم نیٹو فوج کی ایک چیک پوسٹ پر تعینات دو اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔
نیٹو کی سربراہی میں اتحادی افواج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دو غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی دہشتگرد فوجی اور دوسرے اہلکار کا تعلق رومانیہ سے ہے۔ دونوں کی میتوں کو ان کے آبائی ممالک روانہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ورثاء کی اجازت اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مکمل شناخت ظاہر کی جائے گی جس میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciyqa55t1apw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ