تاریخ شائع کریں2019 6 September گھنٹہ 19:30
خبر کا کوڈ : 436470

طالبان سمجھتے ہیں امریکہ کو بے وقوف بنادیا لیں گے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے افغان امن معاہدے کو امن اور سکیورٹی کی گارنٹی قرار نہ دیتے ہوئے کہا
امریکی وزیر خارجہ نے افغان امن معاہدے کو امن اور سکیورٹی کی گارنٹی قرار نہ دیتے ہوئے اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے
طالبان سمجھتے ہیں امریکہ کو بے وقوف بنادیا لیں گے
امریکی وزیر خارجہ نے افغان امن معاہدے کو امن اور سکیورٹی کی گارنٹی قرار نہ دیتے ہوئے اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے افغان امن معاہدے کو امن اور سکیورٹی کی گارنٹی قرار نہ دیتے ہوئے اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہناہےکہ فی الوقت کچھ بھی حتمی نہیں،طالبان سمجھتے ہیں امریکہ کو بے وقوف بنادیا ، واشنگٹن کہتا ہے طالبان نے دھوکہ دیاتو اسے بھاری قیمت چکاناہوگی،فوجی انخلا ناقابل واپسی ہوگا،پمپئو کی جگہ زلمے خلیل دستخط کرسکتے ہیں یا امریکہ اور طالبان مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کرسکتے ہیں ،طالبان نے اپنے حامیوں کو جشن منانے کیلئے تیار رہنے کے پیغامات بھیج دیے دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے ڈیل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےاعتماد میں لینے کا مطالبہ کیاہے۔ تفصیلا ت کےمطابق سینئر امریکی، افغان اور یورپی حکام کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو 18سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لئے طالبان
سے ہونےوالے معاہدے پر دستخط سے انکاری ہیں جبکہ 3 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیر دفاع مارک اسپر کی جانب سے معاہدے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنا طے تھا،سینئر امریکی حکام کاکہناہےکہ اگر ٹرمپ ڈیل کی منظوری دے دیتے ہیںاور ڈیل ہوجاتی ہے تو ایسے میں امریکا افغان سے قریب 5 ہزار 400 فوجیوں کا 5 بیسوں سے 135 دن میں انخلا کریگا تاہم ڈیل میں کئی اہم معاملات کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcd590ozyt0so6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ