تاریخ شائع کریں2019 4 September گھنٹہ 17:27
خبر کا کوڈ : 436358

عراق میں اسرائیلی کا ڈرون حملہ واشنگٹن کے اشتراک سے ہوا

اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایک صیہونی فوجی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا
صیہونی حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ عراق کے اندر اسرائیلی فوج کا حملہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان مکمل ہم آہنگی سے کیا گیا تھا
عراق میں اسرائیلی کا ڈرون حملہ واشنگٹن کے اشتراک سے ہوا
صیہونی حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ عراق کے اندر اسرائیلی فوج کا حملہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان مکمل ہم آہنگی سے کیا گیا تھا۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایک صیہونی فوجی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ خبر صحیح ہے کہ عراق میں اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ تل ابیب اور واشنگٹن کی آپسی ہم آہنگی سے کیا گیا تھا اور اسرائیل عراق میں مداخلت کرنے کے لئے امریکیوں کے ساتھ ہر روز رابطے میں رہتا ہے۔
صیہونی فوج کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ پمپیئو کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اور سیکورٹی سطح پر بھی رابطہ برقرار ہے اور اسرائیل سیاسی اور فوجی سطح پر امریکا کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگ ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے اڈوں پر کئی بار حملے کئے گئے ہیں۔ عراق کی عوامی رضاکارفورس نے ان حملوں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قراردیا ہے۔ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں عراقی عوامی رضا کارفورس کی کامیابیوں کے بعد امریکا اور اسرائیل نے الحشدالشعبی پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdciwqa5vt1app2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ