تاریخ شائع کریں2019 1 September گھنٹہ 14:37
خبر کا کوڈ : 435972

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک 21 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوفائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے
امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک 21 زخمی
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوفائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔
وین ڈرائیو کرنے کے دوران ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 ہے۔ جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم اب کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjaiex8uqethz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ