تاریخ شائع کریں2019 1 September گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 435971

پاکستانی حکومت دہشتگردانہ حملے روکنے میں ناکام رہی ہے

پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے شیعہ ڈاکٹر کے قتل کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جعفریہ الائنس اور پاکستان عزاداری کونسل نے ماہر امراض قلب ڈاکٹر حیدر عسکری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان حکومت سے مطالبہ کیا
پاکستانی حکومت دہشتگردانہ حملے روکنے میں ناکام رہی ہے
پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے شیعہ ڈاکٹر کے قتل کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جعفریہ الائنس اور پاکستان عزاداری کونسل نے ماہر امراض قلب ڈاکٹر حیدر عسکری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرے-
پاکستان کی ان مذہبی تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ حکومت دہشتگردانہ حملے روکنے میں ناکام رہی ہے اور شیعہ مسجدوں ، امامبارگاہوں اور مذہبی مقامات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے-
دہشتگردوں نے جمعے کو پاکستان کے صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں ایک ماہر امراض قلب شیعہ ڈاکٹر کوگولی مار کر شہید کر دیا - کراچی کا شمار پاکستان کے بدامن شہروں میں ہوتا ہے اور اب تک اس شہر میں سیکڑوں مسلمان خاص طور سے شیعہ مسلمان ، طالبان، لشکرجھنگوی ، جماعت الاحرار اور سپاہ صحابہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciywa5zt1ap32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ