تاریخ شائع کریں2019 28 August گھنٹہ 12:23
خبر کا کوڈ : 435590

یمنی فورسز نے نجران میں سعودی ٹھکانوں کو جدید بیلسٹک میزائل قاصم سے نشانہ بنایا

اسپوٹنیک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو اعلان کیا ہے
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نےنجران میں سعودی ٹھکانوں کو جدید بیلسٹک میزائل قاصم سے نشانہ بنایا ہے
یمنی فورسز نے نجران میں سعودی ٹھکانوں کو جدید بیلسٹک میزائل قاصم سے نشانہ بنایا
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران میں سعودی ٹھکانوں کو جدید بیلسٹک میزائل قاصم سے نشانہ بنایا ہے-
اسپوٹنیک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ مقامی ساخت کے جدید قاصم میزائل نے جسے ابھی جلد ہی آپریشنل بنایا گیا ہے ، نجران میں دشمن کے ٹھکانوں کو پوری باریکی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے-
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے شمالی یمن کے صوبہ الجوف کے الظہرہ علاقے اور صوبہ البیضاء کے القانیہ محاذوں پر بھی سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جارح فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے-
سعودی عرب اور اس کے اتحادی مارچ دوہزارپندرہ سے یمن کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جن میں اب تک دسیوں ہزاروں یمنی  شہری جاں بحق اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات پوری طرح تباہ ہوگئی ہیں تاہم اس ملک کے عوام کی استقامت کے باعث جارح اتحاد کو اب تک اپنےمقاصد حاصل نہیں ہو سکے ہیں-
https://taghribnews.com/vdcf1tdjxw6dmta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ