مصر میں تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ محمد تقی قمی نے کہا
مصر میں تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ محمد تقی قمی نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت مسلمان مذاہب کی بقاء کی ضامن ہے
شیئرینگ :
وحدت کے قیام میں مسلمان مذاہب کی بقاء ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪ اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے ہیں۔
علامہ محمد تقی قمی
مصر میں تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ محمد تقی قمی نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت مسلمان مذاہب کی بقاء کی ضامن ہے۔وحدت مسلمانوں کو اس بات کا علم ہو کہ وہ آپس میں مشترک اصول رکھتے ہیں۔اگر کوئی فرقہ ارادہ رکھتا ہو کہ کسی دوسرے فرقے کو فکری طور پر مفلوج کردے یا اعتقادی طور پر نقصان پہچائے تو وہ مسلمانوں کو نقصان پہچا رہا ہے۔"