تاریخ شائع کریں2019 22 August گھنٹہ 19:18
خبر کا کوڈ : 434900

ایران کی دفاعی صلاحتیں آئندہ برسوں تک کے لئے حاصل کرلی گئی ہیں

ایران کی دفاعی صنعت کے قومی دن کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحتیں آئندہ برسوں تک کے لئے حاصل کرلی گئی ہیں۔
ایران کی دفاعی صلاحتیں آئندہ برسوں تک کے لئے حاصل کرلی گئی ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحتیں آئندہ برسوں تک کے لئے حاصل کرلی گئی ہیں۔
ایران کی دفاعی صنعت کے قومی دن کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کے میدان میں ایسی تیز رفتار ترقی ہوئی ہے کہ اب آئندہ کئی برسوں تک کے لئے ایران کی دفاعی توانائیوں کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔ ایران کے وزیردفاع نے کہا کہ ایران کی دفاعی صنعت دفاعی اسٹریٹیجی کے لئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے اور عالمی سطح پر ایران کی اسٹریٹیجی امن و دوستی ہے۔ایران کے وزیردفاع نے کہا کہ دشمن کی منہ زوری اور توسیع پسندی کے مقابلے میں ایران کی پالیسی اب تک اسٹریٹیجک صبر کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حقانیت کو ثابت کرنا رہی ہے اور اسی بنیاد پر ایران کی مسلح افواج اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران آج میزائلی توانائی کے میدان میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ ٹھیک نشانہ پر لگنے والے میزائلوں کی تیاری تک کے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ عبور کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائلی توانائی کے میدان میں رہبرانقلاب اسلامی کے اہم اور تاریخی فتوے کی بنیاد پر ایران کی مسلح افواج نے کسی بھی طرح کے غیر روایتی میزائل ڈیزائن نہیں کئے ہیں اور ایرانی افواج خود کو اس بات کا پابند سمجھتی ہیں کہ روایتی ہتھیاروں کے ذریعے ہی اپنے دفاع کو مستحکم بنائیں۔ ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ امن ودوستی اور سلامتی کی برقراری اور سبھی اقوام کی رفاہ و آسائش کی فراہمی کے لئے دنیا کے سبھی ملکوں کی جانب ایران کا دوستی کا ہاتھ پھیلا ہوا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ علاقے میں فوجی رقابت کے بجائے اقتصادی تعاون کاماحول پیدا کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcjyxexyuqethz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ