تاریخ شائع کریں2019 21 August گھنٹہ 18:53
خبر کا کوڈ : 434848

امریکیوں کی نیت شمالی کوریا کے ساتھ شفاف نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکا کے یکطرفہ مطالبات کے مقابلے میں دانشمندانہ فیصلہ کیا اور اس پر عمل کیا
امریکیوں کی نیت شمالی کوریا کے ساتھ شفاف نہیں ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکا کے یکطرفہ مطالبات کے مقابلے میں دانشمندانہ فیصلہ کیا اور اس پر عمل کیا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں شمالی کوریا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر پاک چول مین سے ملاقات میں کہا کہ امریکیوں کی نیت شمالی کوریا کے ساتھ ایک صحیح معاہدہ یا معاملہ کرنے کی نہیں ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا کو نہتا کردیں اور پھر اس پر دباؤ ڈالیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے دونوں ملکوں کے وسیع اور دوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران شمالی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں توسیع کی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے اور تجارتی میدانوں میں دونوں ملکوں کی توانائیوں سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔ شمالی کوریاکی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر پاک چول مین نے بھی مختلف اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کی چودھراہٹ اور توسیع پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک پر امریکا کا بہت زیادہ دباؤ اور پابندیاں ‏عائد ہیں کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کو چاہئے کہ تمام میدانوں خاص طور پر اقتصادی شعبوں میں اپنا تعاون جاری رک
https://taghribnews.com/vdcayynya49nea1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ