تاریخ شائع کریں2019 21 August گھنٹہ 18:46
خبر کا کوڈ : 434845

روس کو گروپ جی سیون میں واپس آنا چاہیے

امریکی صدر نے صنعتی ملکوں کے گروپ، جی سیون میں روس کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو صنعتی ملکوں کے گروپ سے باہر نکالنے کے حوالے سے اپنے پیشرو باراک اومابا پر کڑنکتہ چینی کی
روس کو گروپ جی سیون میں  واپس آنا چاہیے
امریکی صدر نے صنعتی ملکوں کے گروپ، جی سیون میں روس کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو صنعتی ملکوں کے گروپ سے باہر نکالنے کے حوالے سے اپنے پیشرو باراک اومابا پر کڑنکتہ چینی کی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر باراک اوباما نے روس کو جی ایٹ سے باہر کرنے کی درخواست کی تھی۔ٹرمپ نے جی سیون میں روس کی واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ہمیں روس سے بہت کچھ کہنے کا موقع ملے گا۔ٹرمپ نے سن دوہزار اٹھارہ کے جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی روس کی اس گروپ میں واپسی کی درخواست کی تھی۔سن دوہزار چودہ میں بحران یوکرین کے بعد روس کو صنعتی ملکوں گروپ جی ایٹ سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد اس کا نام جی سیون رکھ دیا گیا تھا۔جی سیون میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں، اس گروپ کا آئندہ اجلاس چوبیس سے چھبیس اگست تک فرانس میں ہونے والا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkknkm23nx6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ