تاریخ شائع کریں2019 16 August گھنٹہ 16:54
خبر کا کوڈ : 434303

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہیں

ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ  ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا
پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے تین اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروف آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہیں
پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے تین اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروف آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ  ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فوج نے لیپا اور بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے 2017 سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، ہندوستان دو سالوں میں 1970 مرتبہ فائر بندی کی خلاف ورزیاں کرچکا، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، ہندوستانی اقدام انسانی عظمت، عالمی انسانی حقوق اور قوانین کے خلاف ہے۔
یاد رہے کہ 13 اگست کو ایل او سی پر تتہ پانی کے مقام پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھی ایک روز قبل ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcgzt9twak9ww4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ