بھارت کو چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے
چین نے اپنے بیان میں ہندوستان کو لداخ کے علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی سے باز رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا
چین نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دے دیا
شیئرینگ :
چین نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی جغرافیائی تقسیم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لداخ کی ہندوستانی یونین میں شمولیت پر اعتراض اُٹھایا اور اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
چین نے اپنے بیان میں ہندوستان کو لداخ کے علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی سے باز رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے بصورت دیگر چین ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
چین کی ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے جسے پاکستان اور ہندوستان کو باہمی رضامندی اور پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے دو ریاستوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا ہے جب کہ لداخ کے چند علاقوں پر چین ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔