تاریخ شائع کریں2019 5 August گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 432982

آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرکے بھارتی حکومت نے کشمیر کو خطرے میں ڈال دیا ہے

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتی آئین کو قتل کردیا ہے
آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرکے بھارتی حکومت نے کشمیر کو خطرے میں ڈال دیا ہے
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتی آئین کو قتل کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتی آئین کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا بل پیش کیا۔ اجلاس کے دوران بھارتی اپوزیشن نے کشمیر کی صورتحال پر شدید احتجاج کیا۔ کانگریس کے رہنما غلام نبی نے حکومت کے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے آج بھارتی آئین کو قتل کردیا ہے۔جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 2 ارکان پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے اور ایم ایم فیاض نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آئین کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے۔
https://taghribnews.com/vdch6inki23nxwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ