تاریخ شائع کریں2019 22 July گھنٹہ 07:47
خبر کا کوڈ : 430708

الہان عمر نے امرکہ کو سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

الہان عمر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکی اسحلہ کی فروخت پر کڑی نکتہ چینی کی
امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن نے امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت کو غیر اخلاقی قرار دے دیا۔
الہان عمر نے امرکہ کو سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن نے امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت کو غیر اخلاقی قرار دے دیا۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکی اسحلہ کی فروخت پر کڑی نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کتنی آسانی سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کا فیصلہ کر رہی ہے حالانکہ یہ ملک یمن، سوڈان اور لیبیا میں عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔
الہان عمر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ واشنگٹن کا تعاون، ملک کی اخلاقی قدروں میں سے کسی ایک کے بھی مطابق نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ نے قومی مفادات کے تحفظ کی آس پر سعودی کے ساتھ تعلقات پر بھروسہ کر رکھا ہے حالانکہ میں اعتراف کرتی ہوں کہ ہم نے چوروں پر بھروسہ کر رکھا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbggbawrhbfzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ