تاریخ شائع کریں2019 22 July گھنٹہ 07:31
خبر کا کوڈ : 430703

ترکی کے ہوائی حملے کے نتیجے میں خلیفہ حفتر کے 8 فوجی ہلاک

طرابلس کی فضائی حدود میں ترکی کے ڈرون طیارے کو سرنگوں کرنے کا دعوی کیا ہے
لیبیا کے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فوج نے طرابلس کی فضائی حدود میں ترکی کے ڈرون طیارے کو سرنگوں کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
ترکی کے ہوائی حملے کے نتیجے میں خلیفہ حفتر کے 8 فوجی ہلاک
لیبیا کے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فوج نے طرابلس کی فضائی حدود میں ترکی کے ڈرون طیارے کو سرنگوں کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فوج نے طرابلس کی فضائی حدود میں ترکی کے ڈرون طیارے کو سرنگوں کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ ادھر لیبیا کے ایک فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ طرابلس پر ترکی کے ہوائی حملے کے نتیجے میں خلیفہ حفتر کے 8 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ العربیہ کے مطابق لیبیا کی فوج نے طرابلس پر حملہ کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے اورعوام سے آمادہ رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیبیا کی قومی فوج نے الیرموک کیمپ پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے اور ان کی طرابلس کے جنوب میں خلیفہ حفتر کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور امارات خلیفہ حفتر کی حمایت کررہے ہیں جبکہ ترکی طرابلس کی وفاقی حکومت کی حمایت کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzz9twak9wu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ