تاریخ شائع کریں2019 22 July گھنٹہ 07:28
خبر کا کوڈ : 430701

پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اچھا موقع ہے

واشنگٹن میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اچھا موقع ہے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔ عمران خان نے جاوید انور کی سربراہی میں امریکی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ جاوید انور ڈیموکرٹیک پارٹی کے ایک مؤثر رکن ہیں جنہوں نے پاکستان کانگریس فاؤنڈیشن کاکس کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ عمران خان 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس کا 3گھنٹے کا دورہ کریں گے جس میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات، دو دیگر نشستیں اور امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ ظہرانہ شامل ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے پہلے مرحلے میں  تاجروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
https://taghribnews.com/vdce778ezjh8xfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ