>> روس اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کا خواہاں ہے | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 19 July گھنٹہ 21:50
خبر کا کوڈ : 430301

روس اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کا خواہاں ہے

ایٹمی معاہدے کے بارے میں شفاف اقدامات کی انجام دہی پر زور دیا ہے
روس کے وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے بارے میں شفاف اقدامات کی انجام دہی پر زور دیا ہے۔
روس اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کا خواہاں ہے
روس کے وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے بارے میں شفاف اقدامات کی انجام دہی پر زور دیا ہے۔
اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے باقی ماندہ فریقوں روس، چین اور یورپی ٹرائیکا کے مشترکہ اقدامات اور متحدہ موقف کا حصول انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
یورپی ٹرائیکا میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے پیش آنے والی تازہ صورتحال کا ذمہ دار ایران کو قرار دینا سخت غلطی ہو گی۔  روسی وزیر خارجہ نے خلیج فارس کی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کا خواہاں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران علاقے میں امریکی فوجیوں روانگی اور ایرانی تیل پر پابندیوں کے نتیجے میں خلیج فارس کے علاقے میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بارہا یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ امریکہ کے ہرقسم کے جنگ پسندانہ اقدام کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcawwny649nee1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ