تاریخ شائع کریں2019 19 July گھنٹہ 00:43
خبر کا کوڈ : 430220

اقتصادی پابندیاں، تیل کی آمدنی پر انحصار کو ختم کرنے کا باعث ہوں گی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر " سردار قاسم سلیمانی " نے کرمان شہر میں دوائی ساز کار خانے کا افتتاح کیا اور افتتاحی تقریب میں کہا،
ہمیں بھی تیل کی پیداوار اور اس کی آمدنی سے انحصار کم کرکے دیگر شعبہ جات میں کام کرنا چاہیے تاکہ اقتصادی ترقی کسی ایک شیئ پر منحصر نہ ہونے پائے
اقتصادی پابندیاں، تیل کی آمدنی پر انحصار کو ختم کرنے کا باعث ہوں گی
اقتصادی پابندیاں، تیل کی آمدنی پر انحصار کو ختم کرنے کا باعث ہوں گی
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپاہ پاسداران کے کمانڈر " سردار قاسم سلیمانی " نے کرمان شہر میں دوائی ساز کار خانے کا افتتاح کیا اور افتتاحی تقریب میں کہا، "دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں تیل کی پیداوار نہیں ہوتی لیکن وہ اقتصادی اعتبار سے بہت مستحکم اور مضبوط ہیں کیوں کہ تیل کی علاوہ بہت سی مصنوعات کو درآمد کرکے کہ ملکی معشیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہمیں بھی تیل کی پیداوار اور اس کی آمدنی سے انحصار کم کرکے دیگر شعبہ جات میں کام کرنا چاہیے تاکہ اقتصادی ترقی کسی ایک شیئ پر منحصر نہ ہونے پائے۔
سردار قاسم سلیمانی نے مزید کہا ، ہم نے ملک کے اقتصادی نظام کو غلط انداز میں سمجھا ہے اور معشیت کا سارا دار و مدار تیل کی پیداوار کو قرار دیا ہے جو کہ ایک بڑی غلطی ہے۔ اس ملک میں بہت ہی با استعداد جوان موجود ہیں جن کی صلاحیتوں کو بروکار لا کر ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
ایسی بنیاد پر اقتصادی پابندیاں باعث بن سکتی ہیں کہ ہم اپنی صلاحیتوں اور استعداد پر بھروسہ کرتے ہوئے تیل کی پیداوار اور اس کی کمائی سے صرف نظر کریں اور دیگر شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایئں۔
https://taghribnews.com/vdcauwnyw49neu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ