تاریخ شائع کریں2019 17 July گھنٹہ 19:00
خبر کا کوڈ : 430121

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے مستعفی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
کرسٹائن لیگارڈے کی بطور سربراہ یورپین سینٹرل بینک تعیناتی متوقع ہے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیا ہے
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے مستعفی
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹائن لیگارڈے کی بطور سربراہ یورپین سینٹرل بینک تعیناتی متوقع ہے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیا ہے۔
لیگارڈے کو سربراہ یورپی سینٹرل بینک تعینات کیے جانے کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ نئے ایم ڈی کی تعیناتی کے لیے اقدام کرے گا، لیگارڈے 2011ء سے آئی ایم یف کی سربراہ ہیں۔
اس موقع پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے کا کہنا تھا کہ 12 ستمبر کو عہدے سے سبکدوش ہو جاؤں گی۔ میں نے عالمی مالیاتی ادارے کے بہتر مفاد میں استعفی دیا کیونکہ میری نئی تعیناتی یورپی سینٹرل بینک میں ہو گی جہاں میں خدمات دینے کے لیے پر عزم ہوں ۔
https://taghribnews.com/vdcauwny649ne61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ