تاریخ شائع کریں2019 17 July گھنٹہ 18:42
خبر کا کوڈ : 430117

بابری مسجد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے

بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے
رام مندر تنازع کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ لڑی جائے گی ۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے بدلے میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی
بابری مسجد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے
بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے بدلے میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی ۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ رام مندر تنازع کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ لڑی جائے گی ۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے بدلے میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی ۔ ان کے مطابق ثالثی کمیٹی سے بات چیت میں بورڈ اس لئے شامل ہوا کیونکہ اس کو سپریم کورٹ نے تشکیل دیا تھا ۔
خیال رہے کہ مغربی ایشیا کے ایک اخبار گلف نیوز میں خبر شائع ہوئی تھی کہ اجودھیا تنازع کے مقدمہ میں مسلم فریق سمجھوتہ پر غور کررہا ہے ۔ اب بورڈ نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ مقدمہ لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور کسی طرح کے سمجھوتہ کی بات نہیں سوچی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcfyxdjew6dmya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ