تاریخ شائع کریں2019 16 July گھنٹہ 16:44
خبر کا کوڈ : 429933

امریکہ کی دھونس دھمکیوں اور دباؤ کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا
ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم کشیدگی کے درپے نہیں ہیں لیکن ایران کو اگر جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو دفاع میں کوئی تامل نہیں کیا جائے گ
امریکہ کی دھونس دھمکیوں اور دباؤ کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا
ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم کشیدگی کے درپے نہیں ہیں لیکن ایران کو اگر جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو دفاع میں کوئی تامل نہیں کیا جائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے، جو اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل کی سالانہ نشست میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ مختلف بہانوں سے ایران کے خلاف امریکہ کی دھونس دھمکیوں اور دباؤ کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
انھوں نے منگل کو امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر امریکہ نے ہم پر جارحیت کرنے کی حماقت کی تو ہم اپنے ملک کا بھر پور دفاع کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے خود ہی ایران پر گزشتہ چالیس سال سے پابندیاں عائد کر کے خود کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کر لیا۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ کسی بھی دباؤ کے سامنے ہمارا آپشن مزاحمت ہے  تاہم اگر امریکہ موجودہ صورتحال سے باہر نکلنے کیلیے ایک آبرومندانہ حل چاہتا ہے، تو وہ بھی موجود ہے۔
انھوں نے بی بی سی سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام جمہوریہ ایران جوہری سمجھوتے کے بارے میں دوبارہ ہرگز مذاکرات نہیں کرے گا۔
انھوں نے دوبارہ مذاکرات کے بارے میں کئے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے مذاکرات کا راستہ ترک نہیں کیا بلکہ یہ امریکہ تھا جس نے مذاکرات کی راہ سے خود کو علیحدہ کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بظاہر امریکی صدر ٹرمپ جنگ نہیں چاتے مگر ان کی حکومت میں ایسے افراد موجود ہیں جو جنگ کے تشنہ و دیوانے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جنگ کی صورت میں علاقے میں کوئی ملک محفوظ نہیں رہے گا اس لئے علاقے کے تمام ممالک کو چاہئے کہ جنگ سے بچیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران  اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل میں دو ہزار انیس میں شامل ہوا ہے اور اس کونسل کی نشست سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف خطاب بھی کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjthextuqe8hz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ