تاریخ شائع کریں2019 14 July گھنٹہ 15:28
خبر کا کوڈ : 429588

مستقل قیام امن کے لیے مشترکہ علاقائی اور عالمی کوششوں کی ضرورت ہے

عراق کے صدر نے خطے سے ممکنہ جنگ کے خطرات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے
عراق کے صدر برہم صالح کا کہنا تھا کہ جنگ کے خطرات کو دور کرنے کے لیے مشترکہ علاقائی اور عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
مستقل قیام امن کے لیے مشترکہ علاقائی اور عالمی کوششوں کی ضرورت ہے
عراق کے صدر نے خطے سے ممکنہ جنگ کے خطرات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 بغداد میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکا موگرینی سے بات چیت کرتے ہوئے عراق کے صدر برہم صالح کا کہنا تھا کہ جنگ کے خطرات کو دور کرنے کے لیے مشترکہ علاقائی اور عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
 یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکا موگرینی نے عالمی مسائل کے حوالے سے عراق کی مستحکم اور متوازن پالیسیوں کی قدردانی کی۔
عراقی صدر اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے اس ملاقات میں عراق کی تعمیر نو اور خطے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بھی ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔
 یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف ہفتے کے روز اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچی ہیں جہاں نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی اور وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے بھی ملاقات کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfc1djcw6d0ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ