تاریخ شائع کریں2019 13 July گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 429396

بھارت میں شدد پسندی اور زدکوب کے خلاف قانون سازی ہونی چاہیے

ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی نے لکھنؤ سے رپورٹ دی ہے کہ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا
ہندوستان کی بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ نے ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے
بھارت میں شدد پسندی اور زدکوب کے خلاف قانون سازی ہونی چاہیے
ہندوستان کی بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ نے ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی نے لکھنؤ سے رپورٹ دی ہے کہ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہجومی تشدد ایک مہلک بیماری کی طرح بہت تیزی کے ساتھ ملک میں پھیل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب ہجومی تشدد کا شکار صرف مذہتی اقلیتیں، اور قبائلی افراد ہی نہیں بلکہ پولیس اہلکار بھی ہو رہے ہیں۔
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت قانون کی حکمرانی کو نافذ نہیں کر رہی ہے اس لئے ہجومی تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود مرکز اور ریاست کی بے جی پی حکومتیں ہجومی تشدد کو روکنے کے لئے سخت قانون بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتیں۔
انھوں نے اسی کے ساتھ ریاست اتر پردیش کے لا کمیشن کے اس اعلان کو قابل تحسین قرار دیا کہ ہجومی تشدد کے واقعات کی روک تھا کے لئے، الگ سے نیا قانون بنانے کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdccooq0e2bqi18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ