تاریخ شائع کریں2019 11 July گھنٹہ 01:26
خبر کا کوڈ : 429094

امریکہ نے ایران کو اقتصادی دہشتگردی کا نشانہ بنا رکھا ہے

محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا
ایران کے وزیر خارجہ نے تہران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکہ نے ایران کو اقتصادی دہشتگردی کا نشانہ بنا رکھا ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے تہران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایٹمی معاہدے اور مذاکرات کے بارے میں ایران کے کھلے موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دباؤ میں کبھی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
انھوں نے ایران کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے تازہ اقدامات سے متعلق بھی کہا کہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے نام پانچ مراسلوں میں اعلان کیا جا چکا ہے کہ امریکہ و یورپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر ایران نے ایٹمی معاہدے کی چھتیسویں شق کی بنیاد پر مقابل فریق کی وعدہ خلافی کا جواب دینا شروع کر دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بارے میں بھی کہا کہ امریکہ نے ایسی حالت میں اس اجلاس کا مطالبہ کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اسی نے کی ہے اور اب اس کا اس معاہدے سے کوئی تعلق بھی نہیں رہا ہے تاہم ایٹمی معاہدے میں متذکرہ نکات کا سیف گارڈ اور یا ایڈیشنل پروٹوکول سے کوئی ربط نہیں ہے۔
انھوں نے ایران کے تیل بردار بحری جہاز کو روکے جانے سے متعلق برطانیہ کے اقدام کو بھی ایٹمی معاہدے کے منافی قرار دیا۔
https://taghribnews.com/vdchwwnkk23nivd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ