تاریخ شائع کریں2019 10 July گھنٹہ 17:07
خبر کا کوڈ : 429041

ایرانی کشتی ضبط کرنے والوں کو بھر پور جواب دیا جائے گا

صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے ایران کی تیل بردار کشتی کو سمندرمیں ضبط کرکے شرارت کا آغاز کیا ہے اور اس کا تمہیں بعد میں سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
ایرانی کشتی ضبط کرنے والوں کو بھر پور جواب دیا جائے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے ایران کی تیل بردار کشتی کو سمندرمیں ضبط کرکے شرارت کا آغاز کیا ہے اور اس کا تمہیں بعد میں سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے ایران کی تیل بردار کشتی کو سمندرمیں ضبط کرکے شرارت کا آغاز کیا ہے اور اس کا تمہیں بعد میں سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن خطے میں بد امنی پیدا کرنا چاہتا ہے اسی لئے وہ کبھی ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتا ہے البتہ اسے اس سلسلے میں ایرانی ايئر ڈیفنس نے منہ توڑ جواب دیا ہے جبکہ ایران کی تیل بردار کشتی کو ضبط کرکے دشمن نے نئي شرارت کا آغاز کیا ہے جس کا ایران مناسب وقت میں بھر پور اور منہ توڑ جواب دےگا۔
صدر حسن روحانی نے برطانیہ کے اقدام کو غلط ، بے بنیاد اور خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانوی بحریہ نے اسپین کی بحری حدود میں ایران کی تیل بردار کشتی کو ضبط کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا جس کا تاوان برطانیہ کو ادا کرنا پڑےگا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ برطانیہ کو اپنی اس خطا کی سنگینی کا علم بعد میں ہوگا۔ صدر روحانی نے کہا کہ دشمن نے ایران کی علمی پیشرفت کو روکنے کے لئے ایران کے اقتصاد کو نشانہ بنا رکھا ہے اور ایران آج دشمن کی اقتصادی دہشت گردی کا بھر پور انداز میں مقابلہ کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxhexvuqe8yz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ