تاریخ شائع کریں2019 9 July گھنٹہ 22:10
خبر کا کوڈ : 428881

ٹرمپ امریکا کو دوبارہ سفید فاموں کا ملک بنانا چاہتے ہیں

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے مردم شماری کے فارم میں کہا
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے مردم شماری کے فارم میں شہریت اور قومیت سے متعلق سوالات شامل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے
ٹرمپ امریکا کو دوبارہ سفید فاموں کا ملک بنانا چاہتے ہیں
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے مردم شماری کے فارم میں شہریت اور قومیت سے متعلق سوالات شامل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے مردم شماری کے فارم میں امریکا میں رہنے والوں کی قومیت اور شہریت سے متعلق سوالات بھی شامل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکا کو دوبارہ سفید فاموں کا ملک بنانا چاہتے ہیں-
پلوسی نے کہا کہ دو ہزار بیس کے مردم شماری کے فارم میں اس طرح کے سوالات کو شامل کرنے سے مردم شماری میں نسلی اور قومی اقلیتوں کو شامل نہیں کیا جائے گا اور یوں آئین سازی کے لئے تیار کئے جانے والے منصوبے ریپبلکنز کے حق میں تمام ہوں گے-
امریکی ایوان نمائندگان نے کہا کہ ریپبلکنز چاہتے ہیں کہ مطمئن ہو جائیں کہ صرف خاص افراد اور طبقوں کی مردم  شماری ہو اور یہ بات واقعی شرمناک ہے-
گذشتہ مہینے جون میں امریکا کی اعلی عدالت نے اپنے فیصلے میں مردم شماری کے فارم میں شہریت، قومیت، نسل و زبان سے متعلق سوالات شامل کرنے کی مخالفت کی تھی لیکن ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مردم شماری کے فارم میں شہریت سے متعلق سوالات شامل کرنے کے لئے خصوصی آرڈر جاری کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcaaany649nua1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ