تاریخ شائع کریں2019 6 July گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 428261

افغان طالبان نے فریاب کی مارکیٹ میں حملہ کرکے 14 افراد کو ہلاک کردیا

افغانستان میں طالبان کے حملے میں62 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں
افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک
افغان طالبان نے فریاب کی مارکیٹ میں حملہ کرکے 14 افراد کو ہلاک کردیا
افغانستان میں طالبان کے حملے میں62 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت  افراد30 زخمی ہوگئے۔
فریاب کے پولیس سربراہ کے ترجمان عبدالکریم یورش کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز خواجہ سبز پوش ضلع میں سیکیورٹی پوسٹ کے نزدیک حملہ کیا گیا تھا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارٹر گولے حکومت کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔
دریں اثنا مغربی فرا اور ہرات میں طالبان کے علیحدہ حملے میں 18 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے ایک روز قبل افغان طالبان کے بمباروں نے جنوبی افغانستان میں قائم ضلعی سینٹر پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcce4q0s2bqii8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ