تاریخ شائع کریں2019 6 July گھنٹہ 15:24
خبر کا کوڈ : 428245

بھارت کے بجٹ میں پیٹرول سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں
ہندوستان میں نئے مالی سال کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں
بھارت کے بجٹ میں پیٹرول سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
ہندوستان میں نئے مالی سال کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں
ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق قومی بجٹ بل میں پیٹرول اور ڈیزل پر دو دو روپئے فی لیٹر ٹیکس بڑھانے کے نتیجے میں دونوں کی قیمتوں میں تقریبا ڈھائی روپئے فی لیٹر سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں دو روپئے پینتالیس پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت بہتر روپئے چھیانوے پیسے فی لیٹر ہوگیا جو آٹھ مئی کے بعد کی سب سے اونچی شرح ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت بھی دو روپئے چھتیس پیسے فی لیٹر کے اضافے کے ساتھ چھیاسٹھ روپئے انہتر پیسے فی لیٹر ہوگئی۔یو این آئی کے مطابق کولکتہ میں پیٹرول دو روپئے چالیس پیسے مہنگا ہوکر پچھتر روپئے پندرہ پیسے فی لیٹر اور ڈیزل دو روپئے چھتیس پیسے مہنگا ہوکر اڑسٹھ روپئے انسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ اسی کے ساتھ ممبئی میں پیٹرول کی قیمت اٹھہتر روپئے ستاون پیسے اور ڈیزل کی قیمت انہتر روپئے نوے پیسے تک پہنچ گئی ۔
https://taghribnews.com/vdceev8enjh8wwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ