تاریخ شائع کریں2019 5 July گھنٹہ 17:11
خبر کا کوڈ : 428135

ریاست کیلیفورنیا میں 6.4 رکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شدید زلزلہ آیا ہے ۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں رکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ چار کی شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ بیس سال میں کیلی فورنیا میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے
ریاست کیلیفورنیا میں 6.4 رکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شدید زلزلہ آیا ہے ۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں رکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ چار کی شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ بیس سال میں کیلی فورنیا میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے ۔ زلزلے کے بعد سو سے زائد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلے کا جھٹکا محسوس ہوتے ہی ہزاروں افراد خوفزدہ ہوکے گھروں سے نکل پڑے ۔زلزلے کے نتیجے میں بعض مقامات پرآگ لگ گئی اور بجلی کے تار ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے علاقے میں تاریکی پھیل گئی ۔زلزلے کی وجہ سے مختلف جگہوں پر پانی کی سپلائی کی پائپ لائن پھٹ گئی اور پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی ۔ اس کے علاوہ پہاڑوں سے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہوگئیں ۔
https://taghribnews.com/vdcc14q0p2bqis8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ