تاریخ شائع کریں2019 3 July گھنٹہ 22:20
خبر کا کوڈ : 428009

راہول گاندھی کا پارٹی ممبران سے اپنا استعفیٰ منظور کرنے پر اصرار

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنے استعفے پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر کہا
کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنے استعفے پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ پارٹی کو صدارت کے عہدے کے لیے نئے نام کا انتخاب کرلینا چاہیے
راہول گاندھی کا پارٹی ممبران سے اپنا استعفیٰ منظور کرنے پر اصرار
کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنے استعفے پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ پارٹی کو صدارت کے عہدے کے لیے نئے نام کا انتخاب کرلینا چاہیے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنے استعفے پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ پارٹی کو صدارت کے عہدے کے لیے نئے نام کا انتخاب کرلینا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق راہول گاندھی نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفیٰ منظور کرنے پر اصرار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو فی الفور نئے صدر کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ تنظیمی امور میں تعطل ختم ہوسکے۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ پارٹی صدارت ایک اہم عہدہ ہے جسے اتنے عرصے تک خالی رکھنا دانشمندی نہیں، میں اب پارٹی صدارت کی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہا ہوں اس لیے یہ عہدہ کسی اہل شخص کے حوالے کردیا جائے۔
استعفیٰ کے حوالے سے راہول گاندھی کا یہ تازہ بیان کانگریس کے زیر حکومت ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے استعفیٰ واپس لینے کے مطالبے کے بعد آیا ہے جس سے ثابت ہوگیا کہ راہول گاندھی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی بدترین شکست کے بعد پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کے استعفی قبول نہ کرنے کے باوجود انہوں نے تاحال استعفیٰ واپس نہیں لیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccx4q0o2bqix8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ