تاریخ شائع کریں2019 3 July گھنٹہ 15:07
خبر کا کوڈ : 427946

حج مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور یکجہتی کا بہترین مظہر ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی حجاج کے سرپرست اور حج اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی حجاج کے سرپرست اور حج اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو ایک سیاسی ، عبادی اور دینی فریضہ قراردیتے ہوئے فرمایا
حج مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور یکجہتی کا بہترین مظہر ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی حجاج کے سرپرست اور حج اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو ایک سیاسی ، عبادی اور دینی فریضہ قراردیتے ہوئے فرمایا: حج مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور یکجہتی کا بہترین مظہر ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج حج کے امور میں ولی فقیہ کےنمائندے اور حج  اہلکاروں نے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات ہر سال حجاج بیت اللہ الحرام کے سرزمین وحی پر روانہ ہونے سے قبل انجام پذیر ہوتی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حجاج کے سرپرست اور حج اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو ایک سیاسی ، عبادی اور دینی فریضہ قراردیتے ہوئے فرمایا: حج مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور یکجہتی کا بہترین مظہر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی واضح اور نمایاں ہے اگر آپ حج کے موسم میں امریکہ کی  دشمنی کو مسلمانوں کے سامنے بیان نہیں کریں  تو پھر کہاں بیان کریں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جن لوگوں کے پاس حج کے انتظامی امور ہیں انھیں حجاج بیت اللہ الحرام کے ساتھ اسلامی اور انسانی رفتار سے پیش آنا چاہیے۔ اور اللہ تعالی کے مہمانوں کی تعظيم اور تکریم کرنی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcbazba0rhb59p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ