تاریخ شائع کریں2019 24 June گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 426514

راجستھان میں طوفان اور بارش سے 14 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں اتوار کو طوفان اور بارش سے دو خواتین سمیت چودہ افراد ہلاک
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان کے ضلع باڑ میر میں واقع جسول دھام میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران پنڈال گرنے سے چودہ افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا
راجستھان میں طوفان اور بارش سے 14 افراد ہلاک
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں اتوار کو طوفان اور بارش سے دو خواتین سمیت چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان کے ضلع باڑ میر میں واقع جسول دھام میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران پنڈال گرنے سے چودہ افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ راجستھان کے باڑ میر میں پنڈال گرنے کا واقعہ بدقسمتی کی بات ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ضلع باڑ میر کے بالوترا میں جسول دھام میں جاری رام کتھا کے دوران کل اتوار کو طوفان اور بارش سے دو خواتین سمیت چودہ افراد کی موت ہو گئی اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جسول دھام میں ماتارانی کی کتھا چل رہی تھی اسی دوران تیز آندھی اور بارش سے پنڈال گر گیا۔ حادثے میں بارش کی وجہ سے پنڈال میں کرنٹ پھیل گیا اور زیادہ تر افراد کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb80baarhb5sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ