تاریخ شائع کریں2019 23 June گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 426310

ایران کے خلاف ہونے والا منفی پروپگنڈہ، اسلامی ممالک کی ایران سے حمایت کا نتیجہ ہے

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے قائم مقام سربراہ "حجت الاسلام سید موسی موسوی" نے کہا
پاکستان سے آنے والی مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے ہونی والی ملاقات میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے قائم مقام سربراہ "حجت الاسلام سید موسی موسوی" نے ایک اجلاس میں کہا
ایران کے خلاف ہونے والا منفی پروپگنڈہ، اسلامی ممالک کی ایران سے حمایت کا نتیجہ ہے
ایران کے خلاف ہونے والا منفی پروپگنڈہ، اسلامی ممالک کی ایران سے حمایت کا نتیجہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، پاکستان سے آنے والی مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے ہونی والی ملاقات میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے قائم مقام سربراہ "حجت الاسلام سید موسی موسوی" نے ایک اجلاس میں، مجمع جہانی کی زمہ داریوں اور کاوشوں سے متعلق مہمانوں کو معلومات فراہم کی اور اجلاس میں ہونے والے سوالات کے جوابات دئیے۔
"حجت الاسلام سید موسی موسوی" نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی میں پاکستان ، ھند ، ملائیشیا ، انڈونیشیا ، الزجزائر ، لیبیا ، اور یورپی ممالک سمیت کئی اسلامی ممالک کے علماء و دانشور اس ادارے کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، کہ دین کے لیے سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ دین کی تفسیر علماء کے ہاتھوں سے نکل جائے اور غیر مذہبی اور علمی شخصیات دین کی تفسیر کریں اور یہ مشکل ایران میں بھی پش آئی جب اہلیبیت ؑ کی داحی کرنے والے افراد نے دین کی تفسیر کرنے شروع کردی تھی لیکن ایران میں جلد ہی اس مشکل پر قابو پالیا گیا اور سنجیدہ اقدامات کیے گئے۔
ایران میں تمام مراجعہ دینی اہلسنت کے مقدسات کی بے حرمتی کو حرام قرار دیا ہے اور خلفاء اور ازواج رسول ﷺ کی بے حرمتی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
اسلام کے خلاف ہونی والی سازشوں کا مقصد مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد کرنا اور فلسطین کی مظلوم عوام سے توجہ ہٹانا ہے اور ان تمام سازشوں کے زمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfyvdjxw6d0ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ