تاریخ شائع کریں2019 21 June گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 426070

ایران دشمن کے لیے ترنوالہ نہیں ہے، آبنائے ہرمز دشمن کا قبرستان بن جائے گا

بحرین کے حکمراں اللہ تعالی کا کلمہ پڑھنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا کلمہ پڑھتے ہیں اور ٹرمپ ان کی امیدوں کا مرکز ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی عرب، امارات اور بحرین کے حکمرانوں کو امریکی مزدور، غلام اور نوکر قراردیتے ہوئے کہا ہے
ایران دشمن کے لیے ترنوالہ نہیں ہے، آبنائے ہرمز دشمن کا قبرستان بن جائے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی عرب، امارات اور بحرین کے حکمرانوں کو امریکی مزدور، غلام اور نوکر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین کے حکمراں اللہ تعالی کا کلمہ پڑھنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا کلمہ پڑھتے ہیں اور ٹرمپ ان کی امیدوں کا مرکز ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے شہید چمران کی شہادت کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید چمران کی روح پر درود و سلام بھیجتے ہیں۔  شہید چمران عشق ، جہاد ادب ،ہنر اور جذبہ شہادت سے سرشار تھے ۔ ہماری یونیورسٹیوں کو شہید چمران جیسے غیور ، باہمت ، دلیر اور شجاع انسانوں کی تربیت کرنی چاہیے۔ حاج علی اکبری نے ایرانی فضائی حدود میں امریکی ڈرون کے داخل ہونے اور پھر سرنگوں ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز حملہ آور دشمنوں کا قبرستان ہے جو بھی اس علاقہ میں غیر قانونی اور جارحانہ انداز میں قدم رکھے گا وہ زندہ واپس نہیں جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے پیشرفتہ اور قیمتی  ڈرون کے ذریعہ ایران کی جاسوسی کرنے کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے، لہذا اس کے خلاف اقوام متحدہ میں بھی قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے اور ایرانی وزارت خارجہ کو عالمی سطح پر امریکہ کو رسوا کرنے کے سلسلے میں مزید تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔  خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ نے پہلے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا اور پھر کہا کہ امریکی ڈرون کو بین الاقوامی حدود میں نشانہ بنایا گیا، خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ پہلے بھی اس قسم کی خطا کا ارتکاب کر چکا ہے،اور ایران نے اس وقت بھی امریکی ڈرون کو تباہ کردیا تھا۔ امریکہ ایران کی دفاعی طاقت کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہے۔
خطیب جمعہ نے سعودی عرب، امارات اور بحرین کے حکمرانوں کو امریکی مزدور، غلام اور نوکر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب، امارات اور بحرین کے حکمراں اللہ تعالی کا کلمہ پڑھنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا کلمہ پڑھتے ہیں اورامریکی صدر ٹرمپ ان کی امیدوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
حاج علی اکبری نے کہا کہ عرب ممالک کے مغربی دفاعی سسٹم یمنی ڈرونزکا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ ہم انھیں یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ وہ مغربی دفاعی سسٹم خریدنے کے بجائے ایرانی دفاعی سسٹم خریدیں۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران خطے میں امن و صلح کا خواہاں ہے ہمارا کسی کے خلاف کوئی اقدام کرنے کا ارادہ  نہیں لیکن ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے ،لہذا امریکہ کو خطے میں اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdciyqa5ut1aru2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ