تاریخ شائع کریں2019 20 June گھنٹہ 16:04
خبر کا کوڈ : 425950

آل خیلفہ کی منامہ کانفرنس میں اسرائیلی صحافیوں کو خصوصی دعوت

 رشیاٹوڈے کے مطابق اسرا‏ئیلی صحافی باراک راوید نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے
حکومت بحرین نے مسئلہ فلسطین کے خلاف ہونے والی سازشی کانفرنس کی کوریج کے لیے اسرائیلی میڈیا کے نمائندوں کو بحرین آنے کی اجازت دے دی ہے
آل خیلفہ کی منامہ کانفرنس میں اسرائیلی صحافیوں کو خصوصی دعوت
حکومت بحرین نے مسئلہ فلسطین کے خلاف ہونے والی سازشی کانفرنس کی کوریج کے لیے اسرائیلی میڈیا کے نمائندوں کو بحرین آنے کی اجازت دے دی ہے۔
 رشیاٹوڈے کے مطابق اسرا‏ئیلی صحافی باراک راوید نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے چھے اسرائیلی صحافیوں کو منامہ کانفرنس کی کوریج کے لیے آنے کا خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
بعدازاں مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بلاٹ نے مذکورہ اسرائیلی صحافیوں کے پیغام کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت بحرین کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔
بحرین کی شاہی حکومت مسئلہ فلسطین کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے تیار کردہ ناپاک منصوبے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہونے والی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔
دنیا کے بہت سے ملکوں نے پچیس اور چھبیس جون کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
https://taghribnews.com/vdcenn8e7jh8woi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ