تاریخ شائع کریں2019 18 June گھنٹہ 22:17
خبر کا کوڈ : 425646

منامہ کانفرنس مسلمانوں کے خلاف سازش اور خیانت ہے

پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے
تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ نے فلسطین کے خلاف امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے منامہ کانفرنس کی ناکامی پر زور دیا ہے
منامہ کانفرنس مسلمانوں کے خلاف سازش اور خیانت ہے
تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ نے فلسطین کے خلاف امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے منامہ کانفرنس کی ناکامی پر زور دیا ہے۔
پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں ہونے والی منامہ کانفرنس ہر گز کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سنیچری ڈیل کے ذریعے، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کروانے، اپنے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کو قانونی جواز فراہم کرنے، شام کے علاقے جولان پر اسرائیلی  حکمرانی کو دنیا سے تسلیم کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا سینچری ڈیل منصوبہ خطے کے ملکوں میں سیاسی خلیج کا باعث بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منامہ کانفرنس فلسطینیوں کی قومی پالیسی کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔پی ایل او کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ نے فلسطینیوں کی جانب سے منامہ کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے عرب دنیا اور غیر عرب ملکوں سے اپیل کی وہ بھی اس کانفرنس میں شرکت  نہ کریں۔
لبنان اور عراق نے پہلے ہی منامہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس میں شرکت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
پچیس اور چھبیس جون کو بحرین میں ہونے والی منامہ کانفرنس کو مسئلہ فلسطین کی نابودی کی غرض سے تیار کیے جانے والے ناپاک امریکی منصوبے سنیچری ڈیل پر عملدرآمد کا پہلا مرحلہ قرار دیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgtn9t3ak9x34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ