تاریخ شائع کریں2019 11 June گھنٹہ 12:06
خبر کا کوڈ : 424253

میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش

آصف علی زرداری کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش
پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارسابق صدر آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پراحتساب عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد سیکورٹی کے 1500 اہلکاروافسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد اور سیاسی کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی احتساب بیورونے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکرلیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjixextuqe88z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ